25 دسمبر 2013 - 20:30
دشمن، ہمارے اتحادکو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں

مرجع تقلید آیت اللہ علوی گرگانی نے دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن، مسلمانوں کے اتحادووحدت کی اہمیت کوبھانپ گیا ہوا ہے اسی بنا پر وہ سازشیں کررہا ہے اورہمارے اتحاد کونقصان پہنچانے کے درپے ہے۔

ابنا: آیت اللہ سید محمد علی علوی گرگانی نے پولیس اہلکاروں اورافسروں سے ملاقات کے دوران مسئلہ بندگی کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا حقیقی بندہ بننے کی کوشش کرنی چاہیے اور اورالہی دستورات پرتوجہ دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بندگی کا ایک مصداق تقوی الہی کی مراعات کرنا ہے کہ جس پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے اوراپنی پوری طاقت سے اس پرعمل کرناچاہیے۔آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا ہے کہ دین اسلام اورقرآن کریم نے تقویٰ کی ضرورت پربہت زیادہ زوردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ تقویٰ کی وجہ سے انسان کا دل معرفت وکمال کی بلندیوں کو طے کرجائے گا لہذا اس پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سب انسانوں کو تقویٰ کی مراعات کرنی چاہیے اورانفرادی تقویٰ کے علاوہ سماجی تقوی کی بھی تاکید کی گئی ہے۔آیت اللہ علوی گرگانی نے سماجی تقویٰ کے مصادیق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کواہمیت دینا اوردوسروں کے ساتھ تعاون،سماجی تقویٰ کی علامات میں سے ہے۔انہوں نے دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ، مسلمانوں کے اتحادووحدت کی اہمیت کوسمجھ گیا ہوا ہے اسی بنا پر وہ سازشیں کرکے ہمارے اتحاد کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

.......

/169